19 مارچ 2011 - 20:30

یمن کےشہر عدن میں صدرعلی عبد اللہ صالح کے خلاف مظاہرہ کرنے و الوں پرپولیس نے فائرنگ کی ہے جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں عرب عوام امریکہ نواز عرب حکام کو ختم کرنے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کی جس میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے ہیں۔اس سے پہلے جمعہ کو یمن کے صدر علی عبداللہ صالح نے دارالحکومت صنعاء میں مظاہرین کی ہلاکت کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی تھی جمعہ کی فائرنگ میں اب تک 45 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ذرائع‏ کے مطابق عرب عوام امریکہ اور اسرائیل نواز عرب حکام کے اقتدار سے الگ ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں اور امریکہ نواز عرب حکام کو عرب ممالک کے لئے باعث ننگ و عار قراردے رہے ہیں۔

...............

/110